نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے شرکاء کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، پراجیکٹ کا معائنہ اور بریفنگ

بدھ 22 مئی 2024 21:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کی جانب سے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ڈائریکٹنگ سٹاف شمائلہ زبیر احمد کی قیادت میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نوسیری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریزیڈنٹ انجینئر(آپریشن اینڈ مینٹیننس)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بابر اقبال نے شرکاء کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور پراجیکٹ کا معائنہ کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 969 میگا واٹ پیداواری لاگت کا یہ پراجیکٹ پاکستان کے پن بجلی کے بڑے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے جس کا 90فیصد حصہ زیر زمین ہے اور مجموعی طور پر پراجیکٹ کا ٹنل سسٹم 68کلومیٹر ہے۔ پراجیکٹ کے اہم حصوں میں ڈیم، 48کلومیٹر ہیڈ ریس ٹنل ، 3.4 کلومیٹر ٹیل ریس ٹنل ، زیر زمین واٹر بیس سسٹم ،زیر زمین پاور ہائوس اور سوئچ یارڈ شامل ہیں ۔اس کے چار پیداواری یونٹ ہیں اورہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 245میگا واٹ ہے ۔ بریفنگ کے اختتام پر ریزیڈنٹ انجینئر (آپریشن اینڈ مینٹیننس)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نوسیری بابر اقبال کو سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد کی سربراہ شمائلہ زبیر احمد نے ادارہ کی جانب سے شیلڈ پیش کی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں