باغ/بیس بگلہ‘ چوتھاپروفیسر راجہ یونس فیضی مرحوم میموریل ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

جمعہ 29 اپریل 2016 12:39

باغ/بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء)چوتھاپروفیسر راجہ یونس فیضی مرحوم میموریل ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ کے مقام پر شروع ہو گیا- ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے تمام ٹیموں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے‘ انتظامیہ نے تمام انتظامات بہترین انداز میں مکمل کر لیے-انتظامیہ کے مطابق جن ٹیموں کو دعوت نامے نہیں پہنچ سکے وہ اس خبر کو دعوت نامہ ہی سمجھیں-حسب معمول ونر اور رنر ٹیموں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے-عوام علاقہ میں جوش وخروش پایا جاتا ہے-واضح رہے شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ میں والی بال ٹورنامنٹ حسب روایت اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جوش وخروش سے منعقد کیا جاتا ہے جس میں عوام علاقہ کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں