مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کے ہسپتالوں کے اچانک معا ئنےسلسلہ جاری

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:06

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کے مظفرگڑھ کے ہسپتالوں کے اچانک معانوں کو سلسلہ جاری ہے،انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی کا اچانک معائنہ کیا،مریضوں کی دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا،ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے،انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے سٹور کا بھی معائنہ کیا اور ادویات کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں،ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدائت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت ہسپتالوں کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کر رہی ہے۔


متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں