مظفرگڑھ،ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والا امیدوار ہسپتال میں جاں بحق

ہفتہ 4 مئی 2024 16:44

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2024ء) پی پی 269 مظفرگڑھ کے ضمنی انتخاب کا امیدوار محمد اقبال خان ولد محمد رمضان نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا۔ محمد اقبال خان 2 مئی کو موٹرسائیکل پر ڈیرہ غازی خان روڈ پر گھر جاتے ہوئے ایک تیزرفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہیں ان کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 269 مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر کے مطابق مرنے والے امیدوار نے ضمنی انتخاب سے دستبرداری کے لیے یکم مئی کو درخواست جمع کروادی تھی،اس لئے پی پی 269 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ شیڈول کے مطابق 18 مئی کو ہوگی۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں