مظفرگڑھ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، مقامی صحافی جاں بحق

بدھ 15 مئی 2024 14:44

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) ضلع مظفرگڑھ کے تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی اشفاق احمد سیال کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پنجاب پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی اشفاق احمد سیال کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔حکام کے مطابق مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی اور ملزمان کی تلاش بھی جاری کر دی گئی ۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں