درخت نعمت خداوندی اور قدرت کا نمول تحفہ ہیں سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے‘چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق

منگل 18 اگست 2020 13:02

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ درخت نعمت خداوندی اور قدرت کا نمول تحفہ ہیں سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اہم کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہوزیر اعظم عمران خان کا بلین ٹری منصوبہ انقلابی پروگرام ہے موجودہ حکومت میں جتنی شجرکاری ہوئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملی انہوں نے کہا کہ درخت ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں