سانگلہ ہل محکمہ لائیو سٹاک کا6سال سے برخاست ملازم دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

پیر 13 ستمبر 2021 14:51

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) سانگلہ ہل محکمہ لائیو سٹاک کا6سال سے برخاست ملازم دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔عبدالحفیظ کیٹل انٹنڈنٹ کو اپنے افسران بالاکی کرپشن بے نقاب کرنے پر برخاست کیا گیا تھا۔محکمہ لائیو سٹاک کے ملازم کی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک پنجاب سے بحالی کی اپیل۔تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل محکمہ لائیو سٹاک میں بطور کیٹل انٹنڈنٹ کی درجہ چہارم کی سیٹ پرتعینات عبدالحفیظ نے آل میڈیا پریس کلب سانگلہ ہل میں میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کہا کہ انچارج شفاخانہ حیوانات سانگلہ ہل ڈاکٹر طاہر خان جو کہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ تھا جسے سیاسی پشت پناہی بھی حاصل تھی جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپیہ کا ٹیکہ لگایا گیا اور مجھے کرپشن کو بے نقاب کرنے پرنوکری سے برخاست کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر خان نے اپنی2پرائیویٹ ملازموں کے ساتھ مل کر حکومت پنجاب کی طرف سے بھیجی گئی لاکھوں روپیہ مالیت کی سرکاری ادویات جوکہ بیمار جانوروں کیلئے بھیجی جاتی تھیں اور ہسپتال کی کسانوں کے چارہ کاٹنے والی ٹوکہ مشین غائب کروانے کے ساتھ موجود سرکاری زمین خود سے بغیر سرکاری اجازت کے ٹھیکہ پر دے رکھی تھی ۔اور سائل کو 2014کو بذریعہ ڈاک نوکری سے برخاست کے آڈر موصول ہوئے سائل کو نہ کوئی شوکاز نوٹس اور نہ ہی جواب طلبی کئے بغیر نوکری سے اس لئے برخاست کیا گیا کہ سائل نے کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے خلاف افسران بالا کو درخواست دی تھی عبدالحفیظ نے مزید کہا کہ میں نے اس وقت کے چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کے دفتر لاہور میں اپیل کی سائل غریب کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم اور زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے سائل کو دوبارہ بحال کر کے اپنی سیٹ پر نوکری کرنے کے احکامات صادر فرمائے لیکن اس وقت کے سیکشن آفیسر سر بلند خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے آرڈر دینے کی بجائے نوکری بحالی کے آرڈر جو جناب چیف سیکرٹری صااحب کے دفتر سے ارسال ہوکر آپ کے دفتر آئے ہیںوہ ابھی تک سائل غریب کو موصول نہیں ہوئے اور میں نے سیکشن آفیسر سر بلند خان سے کہا کہ مجھے نوکری بھالی کے ارڈر دئیے جائیںسائل نے سیکشن آفیسر نے کہا کہاگر آپ کے پاس سائل کے نوکری بحالی کے آرڈر موجود نہ ہیں تو سائل غریب چیف سیکرٹری کے دفتر میں حاضر ہو کر ان سے ملاقات کر کہ اپنے ساتھ ہونیوالی بدتمیزی اور زیادتی کت متعلق آگاہ کروں گا سیکشن آفیسر سر بلند نے سائل کو نہ صرف آرڈر نہ دئیے ہیں بلکہ سائل غریب کے ساتھ بڑی زیادتی اور بدتمیزی کے ساتھ پیش آیا توسیکشن آفیسرنے خود ساختہ آرڈر سائل کو دیتے ہوئے 5انٹرمنٹ سٹاپ بھی کر دیں اور ساتھ ہی ضلع بھکر میں لائیو سٹاک فارم پر نوکری بحالی کے آرڈر دے دئیے تو سائل بھکر میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتا رہا ہے کہ اچانک ایک دن گھر سے کال موصول ہوئی کہ آپ کی بیوی کی ڈلیوری کا وقت قریب ہے جس کی وجہ سے اس کی طبیعت بہت خراب ہے تو میں نے افسران بالا کو چھٹی کی اپیل کی اور میں اپنے گھر واپس آگیا اور میرا بچہ بھی ڈلیوری کی دوران فوت ہوگیا صدمے کی وجہ سے میری طبیعت بھی خراب ہوگئی میں نے اپنے افسران کو اس بارے اطلاع کی کہ جب میکری طبیعت ٹھیک ہوگی میں ڈیوٹی پر حاضر ہو جاں گا اس کے باوجود سائل کوفارم مینجر نے نوکری سے برخاست کے حکامات جاری کر دئیے سائل عبدالحفیظ نے چیف سیکرٹری پنجاب،وزیر اعلیٰ پنجاب،اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب اسد الرحمان گیلانی سے سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے میری نوکری پر بحال کے آرڈر کرتے ہوئے دوبارہ نوکری پر بحال کیا جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں