اساتذہ قوم کو بناتے ہیں‘ ملکی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا‘مقررین

بدھ 6 اکتوبر 2021 15:09

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام واربرٹن میں یوم اساتذہ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیاپاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد عاطف اور سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر چوہدری منیر انجم, ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل منیر احمد اورصدر پنجاب ٹیچرز یونین مرکز واربرٹن شاہدجاوید ذکی سمیت دیگر عہدیدران اور ضلع بھر سے اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہو?ے ایم پی اے میاں محمد عاطف نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں , اساتذہ قوم کو بناتے ہیں , ملکی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا, انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ?ی کی حکومت اساتذہ کے مسا?ل کے فوری حل اور انہیں ہر ممکن بہترین سہولیات کی فراہمی کے ل?یہر ممکن اقدامات کر رہی ہی, پنجاب میں تمام سرکاری اساتذہ کے کوا?ف کو آن لا?ن کر دیا گیا ہے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ احسن فرید نے کہا کہ تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے اساتذہ بچوں کی اخلاقی تربیت کر کے اچھے معاشرے کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب نے 2008 سے التوائ کا شکار لیو انکیشمنٹ اور مالی امداد کے کیسز میرٹ پر نمٹا دئیے گئے ہیں اور اس مد میں 335 ملین روپے اساتذہ میں تقسیم کر دئیے گئے ہیں جبکہ تنخواہوں کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے کام جاری ہے موجودہ حکومت کی بدولت اساتذہ کے مالی امداد کے معاملات اساتذہ کی پرموشن لیو انکیشمنٹ کیسز گھر کی دہلیز پر حل ہونا موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ,تقریب کے اختتام پر مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کواعزازی شیلڈ بھی دی گئیں

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں