ننکانہ صاحب،ریچھ کا تماشا دکھانے والے 5 افراد گرفتار

اتوار 24 مارچ 2024 20:40

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) ننکانہ صاحب میں ریچھ کا تماشا دکھانے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانچوں افراد بابا نو لکھ ہزاری کے عرس پر ریچھوں کو بازار میں گھما رہے تھے۔

(جاری ہے)

پانچوں افراد کو ریچھوں سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متعلقہ افراد اور ریچھوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے، وائلڈ لائف کی ٹیم ریچھوں کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریچھوں کو لاہور چڑیا گھر میں شفٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں