ننکانہ صاحب خون سفید ہوگیا، بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور قریبی رشتہ دار کو قتل کردیا

واقعہ جائیداد کا تنازع لگتا ہے مزید تحقیقات کے بعد ہی پتا چل سکے گا، نعشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے، پولیس

جمعہ 26 اپریل 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب تھانہ سٹی کے علاقہ واربرٹن بھائی پاس پر بیٹے نے جائیداد کے تنازع میں اندھادھند فائرنگ کر کے والد اور قریبی رشتہ دار کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس۔

(جاری ہے)

ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن بائی پاس پر بیٹے ملزم زین نے کار میں سوار والد ساجد ایڈووکیٹ اور ماموں محمد وقاص کی کار کو روک کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سی40سالہ والد ساجد ایڈووکیٹ اور 35سالہ قریبی رشتہ دار وقاص موقع پر ہی جان بحق ہوگئے ملزم زین دونوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی بھی جاتے ہوئے ساتھ لے گیا ریسکیو 1122نے جان بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی پولیس کا کہنا ہے واقعہ جائیداد کا تنازع لگتا ہے مزید تحقیقات کے بعد ہی پتا چل سکے گا نعشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں