تعلیمی ترقی کے بغیر ملکی ترقی نا گزیر ہے، نوجوان عام تعلیم کے حصول کے ساتھ فنی تعلیم پرزور دیں، برجیس طاہر

میاں شہبازشریف تمام جماعتوں کوساتھ لے کرامن بھائی چارہ کی فضا کو قائم کرنے میں اہم کردارادا کرینگے، مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن

اتوار 28 اپریل 2024 13:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تعلیمی ترقی کے بغیر ملکی ترقی ناگزیرہے،مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری برجیس طاہر نے کہاہے کہ تعلیم حاصل کئیبغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔موجودہ دورمیں عام تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔وہ ایم ایس ایف ٹیم برجیس طاہر کے جوانوں سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کے سوا کوئی قیادت موجود نہیں جوملک کوبحرانوں سے نکال سکے۔

ان کی قیادت میں ترقی کاسفرجہاں رکاتھا وہیں سے شروع ہوگیا۔برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونیسے بچایا اب بحرانوں سے نکالیں گیمیاں نوازشریف، شہبازشریف اورمریم نوازکی قیادت میں ترقی کے کارواں کومنزل پر پہنچانے میں نوجوانوں اور طالبعلموں کوتعلیم پرتوجہ دینا ہوگی،مخالفین کی خواہش کے برعکس ملک کوسری لنکا بننے اوردیوالیہ ہونے سے بچانے کا سہراوزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کے سرہے۔

(جاری ہے)

انکی قیادت میں سخت ترین حالات کے باوجود ملک کودیوالیہ ہونیسے بچا لیا گیا۔اب ملک کوبحرانوں سے بھی نکالیں گے۔میاں نوازشریف۔وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازکی قیادت میں مسلم لیگ ن نوجوانوں کے سنگ ترقی کے کارواں کومنزل پر پہنچا کردم لے گی۔انہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف تمام جماعتوں کوساتھ لے کرامن بھائی چارہ کی فضا کوقائم کرنے میں اہم کرداراداکرینگے۔ ملک سے مہنگائی بیروزگاری اورباہمی عدم اعتماد کی فضا کوبحال کرکے عوامی امنگوں کے مطابق ماحول کو سازگاربنانے میں مسلم لیگ ن کی حکومت اہم کرداراداکرے گی۔موجودہ حالات میں معاشی ٹیم معیشت کوقابومیں لاکرشہریوں کو ہرممکن سہولتیں مہیا کرے گی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں