ضلع ننکانہ سے منشیات کو ختم کرنے کیلئے جڑیں کاٹنی ہوں گی، شہری

منشیات فروشوں اور انکے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے ننکانہ پولیس کو بھی اپنے ارد گرد کا بغور جائزہ لینا ہوگا کہ اصل جڑیں کہاں ہیں

اتوار 28 اپریل 2024 13:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ضلع ننکانہ سے منشیات کو ختم کرنے کیلئے جڑیں کاٹنی ہوں گی، شہری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ننکانہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے منشیات فروشوں کو پکڑ کر جیل میں بند کرنا اس نوجوان نسل کو تباہ کرنے والی لعنت کا دیرپا یا مستقل حل نہیں منشیات کی لعنت ایک تناور درخت کی صورت اختیار کر چکی ہے اب اسکی جڑ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ منشیات فروشی پر قابو پایا جا سکے اس موقع پر شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اور سول سوسائٹی کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیینوجوانوں اور بچوں پر ہمیں خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ غیر ضروری سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں کیوں کہ منشیات فروش ان بچوں سے کام لیتے ہوئے اور انکو عادی بنا کر ان کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں منشیات فروشوں اور انکے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے ننکانہ پولیس کو بھی اپنے ارد گرد کا بغور جائزہ لینا ہوگا کہ اصل جڑیں کہاں ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ برائیوں کے خاتمہ کیلئے ہمیں ایک دوسرے کے بازو بننا ہو گا نشہ کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لیے بھی اقدامات اٹھانے چاہیے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں