ننکانہ صاحب: اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سونیا کلیم کا نواحی قصبہ موڑ کھنڈا میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

اس آپریشن کلین اپ کے دوران مین بازار کی سروس لائنوں کو کلیئر کروا گیا، آپریشن میں پولیس کے علاوہ دیگر محکموں نے بھی حصہ لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 15 اکتوبر 2019 16:36

ننکانہ صاحب: اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سونیا کلیم کا نواحی قصبہ موڑ کھنڈا میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن
ننکانہ صاحب(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پرگذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سونیا کلیم نے ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ موڑکھنڈا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بہت بڑاآپریشن کرتے ہوئے مین بازار کی سروس لائنوں کو کلیئر کروادیا ہے۔ آپریشن میں تمام متعلقہ محکمہ جات کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب سونیا کلیم نے دوران آپریشن بتایاکہ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو عوام الناس کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خلاف درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جس پر کارروائی کی جارہی ہے۔ روڈاور سروس لائنوں پر ریڑھی بانوں،سبزی اور فروٹ کے ٹھیلے لگانے والوں نے قبضہ کر رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سونیا کلیم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائے گا ۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سونیا کلیم نے مزید کہاکہ قبضہ مافیا نے سروس لائنوں پر پختہ اڈے بنا لیے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو سروس لائنو ں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔آپریشن کے دوران موڑ کھنڈا کے شہریوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے اور سروس لائنوں کو خالی کروانے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سونیا کلیم کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جار ی رہے گا ۔تجاوزات اور روڈ بلاک کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں