تیز رفتار موٹر سائیکل اوورٹیک کرتے ہوئے ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرا گئی،حادثہ کے نتیجہ میں2خواتین سمیت3افراد شدید زخمی

پیر 13 مئی 2024 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ننکانہ صاحب لاہور جڑانوالہ روڈ نزد ریحان والا تیز رفتار موٹر سائیکل اوورٹیک کرتے ہوئے ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرا گئی،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،حادثہ کے نتیجہ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے،زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں 18 سالہ عزیر، 16 سالہ سدرہ اور 16 سالہ علشبہ شامل ہیں

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں