سانگلہ ہل اسسٹنٹ کمشنر کا حلقہ بھر کا دورہ،گیس ری فلنگ کیخلاف کارروائیاں،جرمانے کئے گئے

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹے کو20ہزار روپے جرمانہ کیا،مہنگائی نہیں کرنے دینگے،اے سی ظہیر الدین بابر

جمعہ 17 مئی 2024 13:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) مقامی اسسٹنٹ کمشنر ظہیر الدین بابر کی طرف سے غیر قانونی پٹرول و گیس کی ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف تحصیل بھر میں کاروائیاں جاری رہیں،ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹے کو20ہزار روپے جرمانہ کیا،چک نمبر41مرڑمیں کارروائی کرتے ہوئے پٹرول ایجنسی کو سیل کر دیا،روٹی و نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے تندوروں اور ہوٹلوں کو بھی چیک کیا، مہنگے داموں روٹی و نان فروخت کرنے والوں کو جرمانے بھی کئے، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے مختلف بازاروں میں مہاری آپریشن کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر نے سٹوڈنٹ کونسل کے پولنگ کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل کے مختلف سکولوں کا دورہ بھی کیا،گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں بھی سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا جائزہ لیا،انتخابی عمل کیلئے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا،پرنسپل حاجی ملک محمد افضل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والو ں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،کسی بھی شخص کو عام لوگوں کا راستہ بند کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں