بجلی چورما فیا کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے ،بجلی چور محب وطن نہیں ‘وحید اصغر

بجلی چو ر ی کسی بھی صورت قا بل معا فی جر م نہیںان کے خلاف فور ی ایف آئی آرز کے اندارج کو یقینی بنا یا جا ئے‘ ڈپٹی کمشنر نارووا ل

منگل 13 نومبر 2018 19:33

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر نارووال ڈاکٹر وحید اصغر نے کہا ہے کہ بجلی چورما فیا کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے ،بجلی چور محب وطن نہیں بلکہ بد عنو ا ن ،وطن دشمن اور ملک کے لیے نا سو ر ہیں ان کی بیخ کنی کر تے ہو ئے انہیں فور ی جیل کی سلا خوں کے پیچھے بھجو ایا جا ئے ۔ انہو ں نے یہ با ت اپنے دفتر میں بجلی چور ی کی رو ک تھا م کے حوا لے سے منعقد ہ اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔

اے ڈی سی محمد حنیف ، اسسٹنٹ کمشنر نارووا ل الطا ف حسین انصار ی ، اے سی شکر گڑھ محمد انو ر بر یا ر اوراے سی ظفروا ل میاں نذیر احمد کے علا وہ ایس ای (گیپکو ، رفیق اقبا ل ،نارووا ل ،شکر گڑھ اور ظفروا ل کے ایکسین زا ہد محمو د ،محمد امتیا ز اور ملک طا رق محمو د ، سیکورٹی انسپکٹر و دیگر نے اجلا س میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نارووا ل نے کہا کہ ضلعی کمیٹی برا ئے انسداد بجلی چو ری ضلع بھر میں بجلی چور ی کی رو ک تھا م کے لیے تحصیل کی سطح پر قا ئم کر دہ ذیلی کمیٹیو ں کی بد و لت ضلع نا رووا ل میںبجلی چو روں کے خلا ف کا رروا ئی کر نے میں بڑی مد د مل رہی ہے ۔

ڈی سی نارووال نے کہا کہ بجلی چو ر ی کسی بھی صورت قا بل معا فی جر م نہیںاورمذکو رہ عوا م دشمن جر م کے مر تکب افراد کے خلا ف بغیر کسی رو رعا ئت فور ی ایف آئی آرز کے اندارج کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر نارووا ل نے ہد ایت کی کہ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی اپنی تحصیلو ں میں بجلی چور ی کے خلا ف جا ری مہم کی لگا تار ما نیٹر نگ کر یں ۔ڈپٹی کمشنر نارووا ل نے اس عز م کا اظہار کیا کہ حکو متی سطح پر متعارف کر دہ انرجی پالیسی کے لیے مکمل ،منظم ومربوط فریم ورک پر ہر صورت عمل درآمد کو ہر صور ت یقینی بنا یا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں