نارووال‘ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 22سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

منگل 18 دسمبر 2018 20:33

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 22سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔بتایا گیا ہے فیض احمد فیض ٹرین کی شینٹنگ کے دوران رانا ٹائون گنج حسین آباد کارہائشی22سالہ جنید جو ریلوے لائن موٹر سائیکل پر عبور کر رہا تھا ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کو شینٹنگ کروانے والا عملہ بھی ٹرین پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل دو حصوں میں ہوگئی ریلوے پولیس ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں