پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کےخلاف آپریشن روزانہ کی بنیادپر جاری ہے،ڈی او انڈسٹریز

منگل 23 اپریل 2024 22:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزذیشان نیازنےکہاہےکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے خصوصی احکامات اورڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی سربراہی میں شہریوں کومعیاری اورسستی اشیائے خوردونوش کے فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کےخلاف پرائس مجسٹریٹس کی جانب سےآپریشن روزانہ کی بنیادپر جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالےسے ضلع بھرمیں تعینات27پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے تین ہفتوں کے دوران یکم اپریل سے 21اپریل تک21ہزار865انسپکشنزکی گئیں جن میں621 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے جنہیں مجموعی طورپر12لاکھ42ہزار روپےجرمانے کیاگیااور 2مقدمات درج کرکے 27 افرادکوپابندسلاسل کیاگیا جبکہ 5 دوکانیں سیل کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں