نارووال: یکم اپریل تا25اپریل تک کارروائیوں کے دوران گرانفروشوں کو 13لاکھ56ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 20:10

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات اورڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی سربراہی میں شہریوں کومعیاری اورسستی اشیائے خوردونوش کے فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کےخلاف پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےآپریشن روزانہ کی بنیادپرکامیابی سےجاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالےسے ضلع بھرمیں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سےیکم اپریل سے25اپریل تک 24ہزار263انسپکشنز کیں گئیں جن میں684 دکاندارخلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے گئے جنہیں مجموعی طورپر13لاکھ56ہزار روپےجرمانے کیاگیااور 2مقدمات درج کرکے27 افرادکوپابندسلاسل کیاگیاجبکہ 5دوکانیں سیل کی گئیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں