علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں اے سی کوچ کا اضافہ

ہفتہ 18 مئی 2024 18:06

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں اے سی کوچ کا اضافہ کردیا گیا ۔ نارووال ریلوے ٹرین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے سی کوچ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اے سی سٹینڈرڈ بوگی کا سیالکوٹ سے کراچی کرایہ تقریبا دو گنا ہوگا جبکہ نارووال سے لاہور اے سی کوچ کا کرایہ650 روپے جبکہ بچے کا کرایہ 350 روپے ہوگا۔

(جاری ہے)

اے سی سٹینڈرڈ کوچ میں 92 سیٹیں ہوگی، برتھ اس کے علاوہ ہوں گی۔ انچارج ریلوے سٹیشنز کے مطابق سیالکوٹ سے کراچی کی بکنگ کا کرایہ آج جاری ہوگا۔ نارووال کے مسافروں کا ٹرین میں اے سی کوچ رکھنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ سخت گرمی میں اے سی بوگی کی خبر سنتے ہی مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ڈیلی پسنجر ایسوسی ایشن نے ریلوے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں