نارووال‘پولیس نے لفٹ دینے کے بہانے لوگوں کو لوٹنے والا خواتین ڈاکوئوں کے گروہ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 2 نومبر 2017 18:01

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) پولیس نے لفٹ دینے کے بہانے لوگوں کو لوٹنے والا خواتین ڈاکوئوں کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موضع دھمتھل کی رہائی خاتوں مقصوداں بی بی مقامی ہسپتال دوائی لینے آئی تو دو نامعلوم خواتین نے اسے ورغلاء کر کسی اچھے ہسپتال سے علاج کرانے کے بہانے اپنے ساتھ کار میں بٹھا لیا اور نارووال مریدکے روڈ پر لے جا کر اسکے زیورات اور نقدی چھین لی اور اسے سڑک کنارے پھینک دیا خاتون کی چیخ و پکار اور شور سن کر راہگیر اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے کار کا تعاقب کر کے اسے روک لیا اور پولیس کو اطلاع کر دی ۔

پولیس نے کار سوار دو خواتین سحرش بی بی ، نویدہ بی بی اور کار ڈرائیور عمران کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے دوران حراست اعتراف کیا کہ وہ اب تک ضلع نارووال، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں اپنے مرد ساتھیوں کے ہمراہ درجنوں وارداتیں کر چکی ہیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں