زرعی پانی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن، درجنوں غیر قانونی پائپ اور واٹر کورسزمسمار

پیر 15 جولائی 2019 20:17

ڈیرہ مرادجمالی ۔ 15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) زمینداروں اور کسانوں کااحتجاج رنگ لانے لگی زرعی پانی کی قلت پر قابو پانے اور ڈیرہ اللہ یار میں محکمہ پی ایچ ای کے تالابوں میں پانی ختم ہونے اور عوام کو پانی کی عدم فراہمی کی شکایات پر محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کاایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ زرعی پانی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن درجنوں غیر قانونی پائپ اور واٹر کورسزمسمار کردئے گئے پٹ فیڈرکینال کے بیرون میں لگائے گئے غیرقانونی پمپنگ مشینیں اور ٹارنسفارمرز اتار کرقبضے میں لے لئے گئے کسی کو بھی پٹ فیڈرکینال یا اس کی ذیلی شاخوں سے پانی چوری کرنے نہیں دیں گے منظور شدہ وارٹر کورسز اور پائپ لائینوں کو پانی کی فراہمی جاری ہے ٹیل کے زمینداروں اور کسانوں کو پانی فراہم کرنا محکمہ ایریگیشن کی ذمہ داری ہے جس کے لئے دن رات کام کیا جارہا ہے اب بھی پٹ فیڈرکینال میں 1300کیوسک پانی کا شارٹ فال موجود ہے ایکسئین ایریگیشن پٹ فیڈر کینال عبدالکریم لونی کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں پینے کے پانی سمیت زرعی پانی کی قلت کے خلاف زمینداروں اور کسانوں کا جاری احتجاج رنگ لانے لگی محکمہ ایریگشن نے ایف سی اور ضلعی انتظامیہ سے مل کر پٹ فیڈر کینال کے بیرون میں بااثر افراد کی جانب سے لگائی گئی غیرقانونی پمپنگ مشینوں کو نکال کر بجلی کے ٹرانسفارمرسمیت قبضے میں لے لئے پانچویں روز محکمہ ایریگیشن کے عملے نے بھاری مشینری کے ہمراہ محبت شاخ میں لگے غیرقانونی وارٹرکورسز اور پائپ لائینوں کو نکال کر ٹیل تک پانی پہنچادیا ایکسئین ایریگیشن عبدالکریم لونی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر نصیرآبادکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پٹ فیڈر کینال کے بیرون میں لگی غیرقانی وارٹر پمپنگ مشینیں اور ٹرانسفارمرز قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں