وزیرتعلیم سردار یار محمد رند کاگرلزکالج ڈیرہ مرادجمالی کونئی بسز فراہم کر نا خوش آئند اقدام ہیں، عرض محمد عمرانی

جمعرات 11 جون 2020 23:29

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف نصیرآباد کے ضلعی صدر وڈیرہ عرض محمد عمرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر ووزیرتعلیم سردار یار محمد رند نے وزارت کاچارج سنبھالتے ہی تعلیم کی بہتری کے لئے دن رات کام کرکے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کام کیا ہے گرلزکالج ڈیرہ مرادجمالی کے طالبات کو کالج آنے اور جانے کے لئے نئی بسز فراہم کر نا خوش آئند اقدام ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال کرکرپشن کا مکمل خاتمہ کرکے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے دن رات اپنی قابل ٹیم کے ساتھ کام کرکے ملک کو مستحکم کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس نے پاکستان سمیت200ممالک کو اپنے نرغے میں جکڑ رکھا ہے کوروناوائرس کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت حفاظتی ایس او پیز جاری کیئے ہیں جس پر شہری عمل پیرا ہوکر کوروناوائرس سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں میں احساس پروگرام کے تحت سب سے بڑا پیکج تقسیم کرکے ثابت کردیا کہ وہ ملک اور عوام کے خیرخواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیرتعلیم سردار یار محمد رند ایک مخلص اور تعلیم دوست انسان ہیں ان کی تعلیم دوستی کا ثبوت یہ ہے کہ سردار یار محمد رند نے جب سے وزارت کاچارج سنبھالا ہے اور تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے دن رات کام کرکے تعلیمی لحاظ سے دیگر صوبوں کے برابر لاکھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرلز کالج میں پڑھنے والی طالبات کئی مسائل سے دوچار ہیں گرلزکالج کے طالبات کے لئے نئی بس فراہم کرکے سردار یار محمد رند صوبے کے تمام طالبات کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے صوبے کے گرلز کالجز کے طالبات کے لئے بسز فراہم کرنے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے تعلیم کے شعبے میں مزید کام کرکے اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں