وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے استعفیٰ دینے کا سنتے ہی مہنگائی عروج پر

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

پیر 25 اکتوبر 2021 23:29

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے استعفیٰ دینے 65واثس گروپ کے بند ہونے کا سنتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا ذخیرہ اندوزوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 90روپے سے اضافہ کرکے 160روپے فی کلو سمیت ہر سبزی پر 30سے 40روپے اضافہ جبکہ ٹرانسپورٹرز نے ڈیرہ مرادجمالی تا جیکب آباد 70روپے سے 100 روپے کرایہ کردیا جس سے غریب عوام ملازم طبقہ کی چیخیں نکل گئیں اچانک خود ساختہ مہنگائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے متوقع وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے دس اضافہ واٹس گروپ بناتے ہوئے 75واٹس گروپ بنانے کی بھی اپیل کی گئی ہے ڈیرہ مرادجمالی میں اچانک ٹماٹر سبزیوں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا ڈپٹی کمشنر نصیرباد اظہر شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے منگل کے روز کارروائی کا حکم دیا ہے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں