آصف زرداری کے نصیرآباد میں تاریخی جلسہ کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست پر چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود حتمی فیصلہ نہ ہوسکا ،نصیرآبادپولیس ڈپٹی کمشنر کے منتظر

بدھ 2 فروری 2022 23:22

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2022ء) سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے نصیرآباد میں ہونے والے تاریخی جلسہ کی اجازت نامہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو دی گئی درخواست پر چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود حتمی فیصلہ نہ ہوسکا نصیرآبادپولیس ڈپٹی کمشنر کے منتظر تفصیلات کے مطابق چھ فروری کو نصیرآباد کے علاقے روپاشاخ تمبو کے مقام پر پیپلز پارٹی منعقدہ جلسے میں آصف علی زرداری شرکت کے باعث میزبان سردار زادہ باباغلام رسول عمرانی نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباداظہر شہزادکو تحریری طور پر جلسہ کرنے کی اجازت اور سیکورٹی دینے کیلئے درخواست دی تھی لیکن چوبیس گھنٹے گزرنے کیلئے باوجود جواب نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کو سیکورٹی دینے کیلئے نصیرآبادپولیس ڈپٹی کمشنر کے خط کی منتظر ہے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد ریجن کیپٹن (ر)پرویز احمد چانڈیو نے بتایاکہ سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کو جلسے میں شرکت کی اجازت دینا نہ دینا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے جیسے ہی سیکورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ نصیرآباد نے خط لکھا تو جلسہ کی فل پروف سیکورٹی دینے کے انتظامات کیئے جائیں گے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں