جمہوریت مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل کم ہونگے،میر جان محمد جمالی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 17:41

تمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ جمہوریت مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل کم ہونگے ،آئین سے ہٹ کر دھرنے اور احتجاج کرنے والے صبر سے کام لیں حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے جمہوریت بھی مضبوط ہے اور حکومت بھی مضبوط ہے عام انتخابات 2018کو ہونگے اپنی رہائش گاہ پر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

9 اکتوبر۔2014ء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے میر جان محمد جمالی نے کہاکہ عمران اور قاری نے احتجاج اور دھرنے دے کر دیکھ لیا ہے اب انہیں دھرنے ختم کرکے جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ مئی 2013کے عام انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے اور احتجاج دھرنے دینے سے دنیا کی کوئی بھی طاقت عوام کا یہ حق چھین نہیں سکتی مخالفین 2018کا انتظار کریں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دھرنے اور احتجاج کے دوران ریڈ زون پی ٹی وی پر حملے توڑ پھوڑ پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر حملے کے دوران صبروتحمل کا مظاہرہ کیا اور تاریخ میں جمہوریت کی اعلیٰ مثال قائم کی ۔

(جاری ہے)

لاشوں پر سیاست کرنے والوں کا دور گزر چکا اب جو پارٹی عوام کی خدمت اور انہیں سہولیات فراہم کرے گی وہی پارٹی عام انتخابات میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے سے ملک کو نقصان پہنچے گا جمہوریت کی مضبوطی ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دھارے میں لانا ضروری ہے خاف آف قلات واپس آتے ہیں تو بلوچستان میں صورتحال میں کافی تبدیلی آسکتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت توانائی شعبے کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر کام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے باعث صوبوں کو خود مختیاری ملی صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبوں میں ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کریں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں