ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی میں قیدیوں پر جیل انتظامیہ کا وحشیانہ تشدد، تین قیدی شدید زخمی

منگل 2 دسمبر 2014 21:47

تمبو ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی میں قیدیوں پر جیل انتظامیہ کا وحشیانہ تشدد تین قیدی شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی انتظامیہ نے قیدیوں پر تشدد کرکے تین قیدیوں کو شدید زخمی کردیا واقعہ کے خلاف قیدی سراپا احتجاج بن گئے بیرکوں میں جانے سے انکار کردیا جیل انتظامیہ نے صحافیوں کو بھی جانے سے روک دیا جبکہ جیل انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں