ڈیرہ اللہ یار پولیس اور ایگل اسکواڈ ٹیم کا کریک ڈائون

ڈکیتی میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ چار موٹرسائیکل اسلحہ و موبائل سمیت دیگر چیزیں برآمد کرلیں

پیر 16 نومبر 2020 16:43

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) ڈیرہ اللہ یار پولیس اور ایگل اسکواڈ ٹیم کا کریک ڈاون ڈکیتی میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ چار موٹرسائیکل اسلحہ و موبائل سمیت دیگر چیزیں برآمد کی ہیں پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں ایس ایچ او گل حسن بہرانی اور انچارج ایگل اسکواڈ محمد طیب عمرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ اللہ یار خاوند بخش کھوسہ نے بتایا ہے کہ موٹرسائیکل ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتوں کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایگل اسکواڈ نے بروقت کریک ڈاون کرتے ہوئے تین ملزمان صدام حسین چانڈیو، طالب حسین اور نیاز سارگھانی کو گرفتار کر لیا جنکا تعلق موٹرسائیکل ڈکیتی اور چوری کے بین الصوبائی گروہ سے ہے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ چار موٹرسائیکلیں، ایک ٹی ٹی پستول چار موبائل اور موٹرسائیکل چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی ماسٹر چابی برآمد کی ہے ملزمان کا تعلق سندھ کے علاقوں جیکب آباد اور شکارپور سے ہے ملزمان ڈیرہ اللہ یار ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد ودیگر شہروں میں موٹرسائیکل ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں دیگر ملزمان کی نشاندہی بھی کروائی ہے جنکی گرفتاری کے لیے بھی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں