ڈیرہ مرادجمالی کے شہریوں کو ان کے دیرینہ الاٹمنٹ کا مسئلہ جلد حل کرکے ان کو مالکانہ حقوق دئے جائیں گے، میر سکندر خان عمرانی

جمعہ 16 نومبر 2018 20:43

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی کے شہریوں کو جلد خوشخبری ملنے والی ہے ان کے دیرینہ الاٹمنٹ کا مسئلہ جلد حل کرکے ان کو مالکانہ حقوق دئے جائیں گے حلقہ انتخاب ڈیرہ مرادجمالی چھتر میں سابقہ حکمرانوں نے کوئی کام نہیں کیا جس کے باعث علاقہ مسائلستان بن چکا ہے میری اولین کو شش ہے کہ شہر میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے دونئے وارٹر سپلائی اسکیم بنائے جائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میرسکندر خان عمرانی نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی اولین کوشش ہے کہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن اور ہیلتھ میں فوری طور پر بہتری لائی جائیں جس کے لئے ہم سب اپنے اپنے حلقے میں کوشش کررہے ہیں کہ ان شعبوں میں بہتر سے بہتر عوام کو سہولیات میسر ہوں انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے نے ایک ایسے محکمے کو بے نام اسکیمات بناکر دئے جس کے باعث علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کیئے گئے اور علاقہ مکمل طور پسماندگی اور خستہ حالی کاشکار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میر سکندرخان عمرانی نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ الیکشن میں عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کیئے جائیں جس کے لئے نئی عوامی اسکیمات بنائی جارہی ہیں جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ اوچ پاور کی جانب سے ڈیرہ مرادجمالی کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا کھربوں روپے کی اوچ پاور کوآمدنی ہونے کے باوجود قریبی علاقہ پسماندگی کاشکار ہے جس کے خلاف جلد سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں