ڈیرہ مراد جمالی، بلوچستان سے ناخواندگی کے اندھیرے دور کرنے کیلئے بلوچستان حکومت نے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے،میر ظہور خان بلیدی

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان بلوچستان میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کا ویژن رکھتے ہیں تاکہ بلوچستان میں خواندگی کی شمع روشن کرکے جہالت کو ختم کیا جاسکے،صوبائی وزراء ہائر ایجوکیشن بلوچستان

منگل 19 مارچ 2019 23:08

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزراء ہائر ایجوکیشن بلوچستان میر ظہور خان بلیدی لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفراز خان ڈومکی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے ناخواندگی کے اندھیرے دور کرنے کیلئے بلوچستان حکومت نے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے تاکہ بلوچستان میں خواندگی کی شمع روشن کرکے جہالت کو ختم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں لسبیلہ زرعی یونیورسٹی کالج واٹر اینڈ مہرین سائنس کی برانچ کا افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریب سے وائس چانسلردوست محمد بلوچ سابق صوبائی وزیر میر اظہار خان کھوسہ رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان بلوچستان میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کا ویژن رکھتے ہیں ماضی کی حکومتوں نے تعلیم نظام کو بہتر بنانے کے بجائے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر مخالفین کے خلاف محاذ کھول دیئے گئے تھے گڈ گورنس کا فقدان تھا لیکن موجودہ حکومت گڈ گورنئس پر توجہ دے کرصحت تعلیم امن امان پر توجہ دے رہی ہے بلوچستان یونیورسٹی کالجز اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دس ہزار ٹیچرز این ٹی ایس اور بارہ سے پندرہ ہزار ٹیچرز ایجوکیٹرز پروگرام کے تحت بھرتیاں کرکے ماضی میں سیاسی رشوت کے طور پر بننی والی تعلیمی بلڈنگوں کو آباد کرکے بلوچستان سے ناخواندگی کے اندھیرے ختم کرکے علم کی شمع روشن کی جائے گی اور کہاکہ لسبیلہ زرعی یونیورسٹی کالج واٹر اینڈ مہرین سائنس ڈیرہ مراد جمالی کی برانچ میں چار شعبوں پر ابتدائی طور پر تعلیمی شروع ہوچکا ہے ایک سو بیس طلباء کو زرعی فنانس کمپیوٹر سائنس اور ایجوکیشن کے شعبہ میں درس وتدرس کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے گوادر یونیورسٹی کے بعد جعفر آباد میں وٹرنری سائنس کی یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی اور کہاکہ تربت جیسے پسماندہ علاقے میں 3500طلباء یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بھی قائم کی جائیں گی تاکہ سی پیک کیلئے بلوچستان سے ماہرین پیدا کیئے جاسکیں تقریب میں صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی نے یونیورسٹی کے بیس طلباء طالبات کو اسکالر شپ دینے اور سابق صوبائی وزیر میر اظہار خان کھوسہ نے لائبریری کے لیئے دو لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں