سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی کارروائی، قتل ہونے والے ہندو نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 14 مئی 2024 16:22

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) نصیرآباد پولیس کی اہم کارروائی میں پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں ہندو ساگر کمار کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل(چھری ) سمیت سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرکے ہندو نوجوان لڑکے ساگر کمار کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والے ملزم محمد سلیم سعید ولد کریم بخش بنگلزئی کو 12 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ملزم محمد سلیم سعید نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ،سٹی پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں