متعلقہ افسران قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے ملنے والے اختیارات کے تحت کارروائیاں تیز کریں ،ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد

منگل 12 مارچ 2024 19:23

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے صوبائی، ڈویژنل، اور ضلع سطح پر افسران کو انسپیکٹرز کے اختیارات دئے گئے اس لئے ضلع کے متعلقہ افسران قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے ملنے والے اختیارات کے تحت کارروائیاں تیز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران عوام کوریلیف فراہم کرنے، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے، منافع خوری کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلع سطح پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی،ڈپٹی ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر زرعی توسیع، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کو انسپکٹرز کے اختیارات دئے گئے ہیں جس کے تحت متعلقہ افسران رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی متعلقہ حدود میں روزانی کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لیں اور ذخیرہ اور منافعی خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں