کمشنر شہید بے نظیرآباد نے سندھ کے حفاظتی پشتوں کا دورہ کرکے امکانی سیلاب کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 16 مئی 2024 18:45

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے محکمہ آبپاشی کے افسران کے ہمراہ ضلع شہید بینظیرآباد کی حدود سے گذرنے والے دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کا دورہ کرکے امکانی سیلاب کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امکانی بارشوں کے پیش نظر ضلع شہید بینظیرآباد کے حدود سے گذرنے والے دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کو مزید مظبوط کیا جائے جبکہ بچاؤ بند کے اندر زمینداری بندوں کو بھی ختم کرایا جائے تاکہ پانی کے بھاؤ کو بہتر بنایا جاسکے ایس ایم بچاؤ بند پر مڈ منگلی کے مقام پر کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے ایس ای آبپاشی غلام مجتبیٰ اور ایکسین آبپاشی داد ڈویژن سلمان آفریدی نے بتایا کہ 2010 کے بڑے سیلاب کے بعد حفاظتی پشتوں کو مزید مظبوط کیا گیا ہے اور حساس مقامات پر پتھر اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ دریائے سندھ کے بھاؤ و امکانی سیلاب کو نظر میں رکھتے ہوئے پتھروں کی موجودگی، چونکیاں قائم کرنے اور عملے کی مقرری کی گء ہے اس کے علاوہ پانی کے بھاؤ میں اضافے کے پیش نظر زمینداری بندوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں بعد ازاں کمشنر نے تعلقہ اسپتال سکرنڈ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو ملنے والے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسپتال کی ای پی آئی سینٹر میں ویکسین کی کول چین برقرار رکھنے کے لئے موجود ریفریجٹر کا ٹیمپریچر درست نہ ہونے پر کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ریفریجٹر کی مرمت کروا کر ٹیمریچر درست کیا جائے تاکہ ویکسین کی افادیت کو بحال رکھا جاسکے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجا اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر جھانگیر بھی موجود تھے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں