نوشہرہ کینٹ پولیس کی کامیاب کارروائی ،سیشن جج نوشہرہ کے ریڈر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 26 نومبر 2021 17:05

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) نوشہرہ کینٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سیشن جج نوشہرہ کے ریڈر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ 14/6/2021کو نوشہرہ سیشن جج کے ریڈر منظور شاہ کو ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کے حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔جس کی FIR مقتول ریڈر کے بھائی ظاہر کی مدعیت میں درج کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے سیشن جج کے ریڈر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے بلال احمد ASP کینٹ کی سربراہی میں سرتاج خان SHO کینٹ اور ساجد خان ASI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر ملزم کی تلاش جاری رکھی۔دن رات کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم سید محمد ولد محمد ساکن سوڑیا خیل اکوڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کرکے تفتیش جاری ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں