نوشہرہ تھانہ اضاخیل کی حوالات سے 4 ملزمان پولیس کو چکما دیکر فرار

منگل 21 ستمبر 2021 00:01

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) نوشہرہ تھانہ اضاخیل کی حوالات سے 4 ملزمان پولیس کو چکما دیکر فرار ہو گئے۔پولیس زرائع کے مطابق فرار ملزمان میں ایک ملزم خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور تین ملزمان ڈرگ مافیا کے ارکان منشیات کے الزام میں گرفتار تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد اقبال نے واقعہ کا فوری نوٹس۔

ڈی ایس پی پبی سرکل کو انکورئری افیسر مقرر کردیا۔24گھینٹے میں انکورئری مکمل کرنے کا تحریری حکم ۔پولیس کے مطابق تھانہ آضاخیل حوالات زیرحراست ملزمان وقاص ولد محمد اسلام ،سراج ولد خان ولی ،خان شیر ولد گل دوان اور ضریف خان ولد پرویز خان شامل ہیں۔پویس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے حکم کے بعد پولیس نے ایک فرار ملزم سراج ولد کان ولی سکنہ لکڑے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کو عدالت نے جیل بھیجوا دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے مطابق تینوں فرار ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گئے۔انکوائری رپورٹ کے بعد غفلت برتنے والے افیسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں گئی۔تھانہ آضاخیل پولیس کے زمہ دار زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 مسمی سراج ولد خان ولی ،خان شیر ولد گل دوان اور ضریف خان ولد پرویز خان سکنہ لکڑے آئس منشیات 11B CNSAکے جبکہ 1 ملزم وقاص ولد محمد اسلام سکنہ عاشور آباد آمانگڑھ ضلع نوشہرہ خاتون کے ساتھ PPC 376-511-452-جنسی ہراساں کے جرم میں گرفتار تھا۔

چاروں ملزمان موقع پا کر تھانہ اضاخیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نوشہرہ پولیس کے حوالات بھی غیر محفوظ ہوگئے جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز پولیس کی جعلی وردی میں بھی ملبوس ملزمان واداتوں میں ملوث پائے گئے۔۔ڈی پی او نوشہرہ نے انکواری کا حکم دے دیا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں