تھانہ جلوزئی پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔03 رُکنی چور گروہ گرفتار

منگل 18 جنوری 2022 18:50

نوشہرہ ۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :تھانہ جلوزئی پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔03 رُکنی چور گروہ گرفتار۔مالمسروقہ برآمد کرلیا ۔حمزہ اسماعیل ساکن ڈاگ اسماعیل خیل نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ اُس نے اپنے کھیتوں میں آبپاشی کیلئے سولر سسٹم لگوایا تھا۔

(جاری ہے)

رات کو نامعلوم چور 32 عدد سولر شیشے اور ایک انورٹر مشین ٹوٹل مالیت تقریباً(02 لاکھ 50 ہزار روپے) چوری کرکے لے گئے ہیں جس پر جلوزئی پولیس نے رپورٹ درج کی گئی اور فوری طور پر موقع سے شواہد اکھٹے کرکر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

موجود شواہد اور جدید طریقہ تفتیش کو بروکار لاتے ہوئے جلد ملزمان تک پہنچایا گیا ۔ملزمان غیرت،جمعہ گل اور شاد ولی ساکنان ڈاگ اسماعیل خیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیاگیا۔مزید تفتش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں