ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بچوں کو قطرے پلا کر 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

جمعرات 20 جنوری 2022 21:38

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بچوں کو قطرے پلا کر 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔مہم 24جنوری سے 28جنوری تک جاری رہے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 24جنوری سے شروع ہونیوالے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیسیف نوشہرہ کی ضلعی نمائندہ میڈم مہناز,این سٹاف ڈاکٹر کفایت اللہ خان, ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر یاسر, ڈی ایس پی نوشہرہ پولیس محمد توحید خان اور اے اسے سی پبی محمد شفیق خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ نوشہرہ میں 24جنوری سے شروع ہونیوالے انسدا پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک کے کل 256083 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 291 ایریا انچارجز کی سربراہی میں 1253ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں, جبکہ پولیو ٹیمز کی سیکورٹی کیلئی1113 پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں