نوشہرہ پولیس کی کارروائی، مسجد و مدرسے سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار ، مسروقہ مال بر آمد کرلیا گیا

جمعرات 20 جنوری 2022 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) نوشہرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسجد و مدرسے سیچوری کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسجد و مدرسے کے مہتمم رضوان اللہ ساکن ڈھیری کورونہ نے تھانہ رسالپور نوشہرہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور نے مسجد و مدرسے سے پنکھے ، ایگزاسٹ فین اور دو بیٹریاں چور کر لی ہیںجس پر تھانہ رسالپورکے ایس ایچ او سلیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلیمان ولد فرمان ساکن ڈھیری کورونہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم مسجد و مدرسے کا سابق طالب علم بھی رہ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں