دفتر آنیوالے سائلین کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈسٹرکٹ اکانٹ آفیسر نوشہرہ

افسران و عملہ مسائل میں روڑے اٹکانے کی بجائے فوری حل کرے، عملے کی کسی بھی شکایت کی صورت میں بذات خود مجھ سے مل سکتے ہیں،محمد ریاض خان

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:26

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر نوشہرہ محمد ریاض خان نے کہا ہے کہ دفتر آنیوالے سائلین کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، افسران اور عملہ سائلین کے مسائل میں روڑے اٹکانے کی بجائے فوری حل کرے، میرے دفتر کے دروازے دفتر سائلین کے لیے کھلے ہیں عملے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں بذات خود مجھ سے مل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اکانٹ آفیسر محمد ریاض خان نے نوشہرہ اکانٹ افس کے چارج سنبھالنے کے موقع پر اپنے افسران اور عملے کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے کیا ڈسٹرکٹ اکانٹ آفیسر محمد ریاض خان نے کہا کہ عملہ دفتر انے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنا کر ان کے مسائل فوری حل کریں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گے سائلین کے مسائل حل کرنا ھمارا فرض اور نصب العین ھے عملہ بغیر کسی لالچ کے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے آدا کریں کیونکہ ھمیں عوام کی خدمت پر حکومت کی جانب سے تنخواہ مل رہی ہے اس لئے سائلین کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں