نوشہرہ اضاخیل مین جی ٹی روڈ پر سمگلروں کی گاڑی کو پکڑنے کی کوشش میں ایکسائز پولیس کی گاڑی الٹ گئی

پ*ایکسائز پولیس کے سب انسپکٹر سمیت ایکسائز پولیس کے چار اہلکار زخمی

اتوار 12 مئی 2024 22:00

ؔنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) نوشہرہ اضاخیل مین جی ٹی روڈ پر سمگلروں کی گاڑی کو پکڑنے کی کوشش میں ایکسائز پولیس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایکسائز پولیس کے سب انسپکٹر سمیت ایکسائز پولیس کے چار اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ سمگلروں کی گاڑی بھی الٹ گئی جس کی تلاشی لینے پر منشیات بر آمد ہوئی۔دو ڈاگ اسمگلرز زخمی حالت میں فرار ہوتے گرفتار۔

ایکسائز نارکوٹس فورس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کلٹس سوزکی موٹرکار نمبر LE-4251میں بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرجانے کی کوشش کی جائیں گئی۔ایکسائز نارکوٹس فورس کے مطابق مزکورہ موٹرکار چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیاگیا مگر موٹرکار میں سوار سمگلروں نے موٹرکار روکنے کے بجائیں اور تیز کردی اور ناقہ سے فرار ہوگئے جس پر ایکسائز نارکوٹس فورس نے ڈرگ سمگلروں کا تعقب کیا جس کے دوران ایکسائز نارکوٹس فورس کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک سب انسپکٹر سمیت چار ایکسائز نارکوٹس فورس کے اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی اہلکاروں نے بہادری کے ساتھ تعقب کرکے موٹرکار میں زخمی ڈرگ سمگلروں کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔مقدمہ درج کرلیاگیا۔ریسکیو1122نے زخمی ایکسائز نارکوٹس فورس کے اہلکاروں اور زخمی ڈرگ سمگلروں کو قاضی میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں