نوشکی پو لیس نے ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز موادبر آمد کر کے تخریب کا ری منصوبہ ناکام بنا دیا

ہفتہ 11 مارچ 2023 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2023ء) نوشکی پو لیس نے ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز موادبر آمد کر کے تخریب کا ری منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق نو شکی سے چار کلو میٹر دور واقع ریلوے ٹریک پر نامعلوم افراد نے تخریب کاری کے غرض سے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا ،دھماکہ خیزمواد کی اطلا ع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بم ڈسبوزل اسکوارڈ کو طلب کر کے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا مزید کا روائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں