لیویز کی بروقت کاروائی قتل میں ملوث ملزم کوئٹہ سے گرفتار

منگل 13 اکتوبر 2020 14:28

لیویز کی بروقت کاروائی قتل میں ملوث ملزم کوئٹہ سے گرفتار
نوشکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : لیویز کی بروقت کاروائی قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ملزم نے دو روز قبل مل دوشء کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشکی کپٹن ر جمیل احمد بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی کی ہدایت پر تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ رسالدار میجر لیویز سردار زادہ بہرام خان مینگل دفعدار حفیظ اللہ نے لیویز فورس و کیو آر ایف لیویز ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں مل دوشء میں قتل ہونے والے امیر حمزہ ولد شادی خان کے قتل میں ملوث ملزم غلام محمد ولد گل محمد کو انکے بھائی کیانکشاف پر کوئٹہ کے علاقے سوناخان سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل ایک عدد ٹی ٹی پسٹل. موبائل فون. ایک عدد موٹرسائیکل بماے چوبیس ہزار روپے نقدی برآمد کرلیا لیویز تھانہ نوشکی میں تحصیلدار نوشکی امتیاز بلوچ رسالدار میجر لیویز سردار زادہ بہرام خان مینگل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشکی اور اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر لیویز فورس نے 48گھنٹوں کے اندر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ان سے برآمدگی بھی کی گئی ہے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں