نوشکی، قصاہیوں کے خلاف سخت ایکشن، بند دوکانوں کو سیل کر دیا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 00:13

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر نوشکی کیپٹن ر جمیل احمد کی خصوصی ہدایت پر اے سی نوشکی شعیب احمد محمد حسنی ‘تحصیلدار نوشکی نثار احمد لانگو کا قصاہیوں کے خلاف سخت ایکشن نوشکی گوشت مارکیٹ میں قصاہیوں کے بند دوکانوں کو سیل کر دیا کیونکہ قصاہیوں نے ریٹ بڑھانے کے لیے دوکانیں بند کی تھی ڈی سی نوشکی کیپٹن ر جمیل احمد اور اے سی نوشکی نے کہا کہ رمضان المبارک میں بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم عوام کو ریلیف دیں خصوصاً رمضان شریف کے مہینے میں کیونکہ رمضان المبارک کا مہینہ بابرکت مہینہ ہے ہر دوکاندار کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مہینے میں گراں فروشی سے گریز کریں دوکاندار سرکاری نرخ نامے کا پابندی کریں کسی نے گراں فروشی کی تو اس کے خلاف کارروائی کرکے اسے بھاری جرمانہ کیا جائے گا زخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی گوشت مارکیٹ کے دوکانداروں نے نرخ نامہ کی خلاف ورزی کی اور اپنی من مانی کررہے تھے کسی کو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے قانون سے کوہی بھی بالاتر نہیں ایسے مافیاز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں گے اور انکے لاہسنس منسوخ کی جاہیگی عوامی حلقوں نے ڈی سی نوشکی اور اے سی نوشکی کی مہنگاہی اور سرکاری نرخ نامے کے خلاف کارواہی اور قصاہیوں کے دوکان سیل کرنے کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان گران فروشوں کے لاہسنس منسوخ کریں تاکہ عوام ان مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچ سکی

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں