سنیئرممبربورڈآف ریونیو پنجابکااوکاڑہ کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹا فراہمی پوائنٹ کا دورہ

پیر 27 مارچ 2023 22:12

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) سنیئر ممبر بورڈ آف ر یو نیو پنجاب سید مبشر حسین شاہ نے اوکاڑہ کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت مفت آٹا فراہمی پوائنٹ کا دورہ کیا ہے ۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر عمیر صغیر بھی ان کے ہمراہ تھے، سنیئر ممبر بورڈ آف ر یو نیو پنجاب سید مبشر حسین شاہ نے لبابہ مارکی میں مفت آٹا فراہمی پر کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے آٹے کی کوالٹی بھی چیک کی اور آٹا حاصل کرنے والے لوگوں سے آٹا پوائنٹ پر فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے ضعیف اور سپیشل افراد کے لئے الگ کاوَنٹر قائم کرنے ،وہیل چیئر کی دستیابی اور طبی امداد کے کاوَنٹر کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی فلاح و بہبو د کا پیکج ہے، غریب اور مستحق اہل افراد کو مفت آٹے کے تین تھیلوں کی فراہمی ان کی مشکلات کم کرنے کی کاوش ہے جس کو جتنا سراہا جائے کم ہے انتظامیہ کی جانب سے مفت آٹا فراہمی کے پوائنٹس پر بہترین انتظامات لوگوں کی آسانی اور سہولت کا باعث بن رہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فری آٹا کی فراہمی کا یہ پیکج 25 رمضان المبار ک تک جاری رہے گا، اہل افراد تحمل اور اطمینان سے آٹا حاصل کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا فراہم کرنے کے پوائنٹس کا تمام ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر مرتب کیا جائے، فلور ملز کی جانب سے فراہم کئے گئے آٹے کے تھیلوں اور لوگوں کو دئیے گئے تھیلوں کی تعداد میں فرق نہیں ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مفت آٹا فراہمی پر کئے گئے عوامی سہولت کے اقدامات اور ریکارڈ مرتب کرنے کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی بعد ازاں سنیئر ممبر بورڈ آف ر یو نیو پنجاب سید مبشر حسین شاہ نے گندم خریداری سینٹر اختر آباد کا بھی دورہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک اور انتظامی افسران حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کی خریداری کے انتظامات مکمل کریں گندم خریداری سینٹروں پر گندم فروخت کرنے کے لئے آنے والے کسانوں کی سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھا جائے خرید کی گئی گندم کو محفوظ انداز میں سٹور کرنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں