حویلی لکھا میں بیشتر نجی سکولوں اور اکیڈمیوں میں فیسیں اکٹھی کرنے کی خاطر تعلیمی سرگرمیاں جاری

منگل 30 مئی 2017 12:55

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2017ء) سمر کیمپوں کے نام پے نجی سکولوں اور اکیڈمیوں کی شدید گرمی اور ماہ صیام میں تعلیمی سرگرمیاں فیسیں اکھٹی کرنے کے لئے جاری،محکمہ تعلیم نے بھی چُپ سادھ لی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی چشم پوشی کے باعث شہر اور قرب وجوار میں قائم اکثر وبیشتر نجی سکولوں اور اکیڈیوں میں ماہِ صیام اور سخت گرمی کے باوجود بھی محض طلبہ سے فیسوں کی مد میں پیسے اکھٹے کرنے کے لئے نام نہاد تعلیمی سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی وسرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کسی قسم کی تعلیمی سرگرمیاں سرانجام دینے سے سخت منع کیا تھا جسے حویلی لکھا اور قرب وجوار کے نجی سکول اور اکیڈمی مالکان ہمیشہ کی طرح اِ س برس بھی زرا خاطر میں نہیں لارہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں