ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی میں سال 2024کی چوتھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

پیر 29 اپریل 2024 20:39

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی میں سال 2024کی چوتھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلا کا با قاعدہ مہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے والدین اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑاءچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ یہ پولیو مہم 29اپریل سے 4مئی تک جاری رہے گی اور اس مہم میں 6لاکھ 52ہزار255پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں 66ٹرانزٹ پوائنٹس اور 2716پولیو ٹی میں اپنے فراءض سر انجام دیں گی ۔

\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں