اوکاڑہ ،ایوب پارک میں 2خواتین کا پولیو ٹیم پر حملہ،مقدمہ درج ،ایک گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 22:20

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اوکاڑہ میں ایوب پارک میں 2خواتین نے پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ رضیہ اور نادیہ نامی خاتون نے پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج کرلیاگیا مقدمہ عظیم فہیم ایریا انچارج پولیو ٹیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر متن کے مطابق ملزمان نے پولیو ورکرز کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں