جرائم پیشہ افراد کے خلاف ماہ اپریل میں کارروائیاں، 682 ملزمان گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 18:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ منصور امان کی ہدایات پر اوکاڑہ پولیس کی ماہ اپریل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،پولیس نے 682 ملزمان گرفتار 24 اے کیٹگری سمیت 421 مجرمان اشتہاری گرفتار اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 92 ملزمان کو گرفتار کیا۔74 عدد پسٹل 30 بور , بندوق 13 کاربین 4عدد رائفل 2عدد اور ایک عدد ریوالور برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ پولیس نے ماہ اپریل میں کارروائیاں کرتے ہوۓ 7 خطر ناک ڈکیت گینگ ٹریس کیے 22 خطرناک ملزمان گرفتار کیے جن سے 47 لاکھ 73 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔اوکاڑہ پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوے 147 منشیات فروشوں کو گرفتار کیاپولیس نے منشیات فروشوں سے 130 کلو چرس۔1278 لیٹر شراب۔140لیٹر لاہن۔ 10کلو سبز پوست۔برامد کر کے قبضہ میں لی۔پولیس نے مختلف مقامات پر 6 شراب کی چالو بھٹیوں پر چھاپے مارے۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں