یوم مزدور ،اظہار یکجہتی کے لیے سکولوں کے بچے بھی میدان میں آگئے ب

بدھ 1 مئی 2024 18:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) یوم مزدور پر مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے سکولوں کے بچے بھی میدان میں آگئے بچوں نے پمفلٹ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مزدور کی عظمت کو سلام جیسے کلمات درج تھے سکول کے بچے اور بچیاں پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں بچوں نے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کر کے مزدوروں کے حوصلے بلند کئے سٹیپ سکول اور دی نالج سکول کے سٹوڈنٹس بچوں اور بچیوں نے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر کے مختلف بازاروں میں ریلی نکالی مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کرتے رہے مختلف مقامات پر ریڑھی بان مزدوروں سے اظہار یکجہتی کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ریڑھی بان سکول کے بچوں کی طرف سے مزدور کے عالمی دن کے موقع پر انہیں یاد کرنے پر بچوں کو دعائیں دیں۔

(جاری ہے)

ریلی میں بچوں نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر یوم مزدور کے حوالے سے عبارت درج تھیں سکول کے بچوں نے مزدوروں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے راستے میں موجود سیکورٹی گارڈز اور رکشہ ڈرائیوروں کو تحائف بھی دئیے بچوں کی مزدوروں کے ساتھ محبت کے اس خوبصورت انداز کو شہریوں اور مزدوروں نے خوب سراہا اور بچوں کی محبت کو سراہا۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں