خالد شیر دل جمنیزیم اور عبداللہ خان سنبل کرکٹ اکیڈمی اور جم و فٹنس ٹریننگ سینٹر کا افتتاح

پیر 29 اپریل 2024 20:39

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے خالد شیر دل جمنیزیم اور عبداللہ خان سنبل کرکٹ اکیڈمی اور جم و فٹنس ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد طاہر امین، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ضلع کونسل رانا نوید، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فنانس شیخ رضوان، ایس این اے افضال حسین بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ عبداللہ خان سنبل کرکٹ اکیڈمی میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے فلڈ لاءٹس تزین و آرائش اور تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے کرکٹ کی پلیئرز کے لیے اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لاءٹس کی تنصیب کی گئی ہیں، سٹیڈیم میں کبڈی کے کھلاڑیوں کے لیے کبڈی ایرینا بھی بنایا گیا ہے ،کھلاڑیوں کے لیے چینج روم اور واش رومز بلاک بھی مکمل کر دیا گیا ہے نوجوان کھلاڑی کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے جم اور فٹنس ٹریننگ سینٹر کے تعمیراتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فٹنس کے لیے جم میں ورزشی پروگرامز کی سہولت بھی جلد شروع کر دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ خالد شیر دل جمنزیم میں 6کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بین الاقوامی معیار کے بیڈ منٹن کورٹس ،کراٹے ایرینا ،2فٹنس جمز، نئی چھتوں کی تعمیر ،دیواروں کی پیلنگ سمیت خوبصورتی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ہے کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لیں اور خالد جمنیزیم سے بھر پور استفادہ کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں